فلسطینی شہری اسرائیلی فضائی حملے میں 9 بچوں کو کھونے کے بعد دم توڑ گیا

Webdesk
|
1 Jun 2025
غزہ کے مقامی صحت کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ 23 مئی کو اسرائیلی فضائی حملے میں اپنے نو بچوں کو کھونے والا فلسطینی باپ حامدی النجر حملے میں زخمی ہونے کی وجہ سے اسپتال میں چل بسا۔
رپورٹس کے مطابق شہید النجرکے گھر پر اسرائیلی فوج کا فضائی حملہ جب وہ اپنے دس بچوں کے ساتھ تھے۔ بم دھماکے میں صرف ایک بچہ زندہ بچ گیا۔
حامدی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
ان کی اہلیہ، جو ناصر ہسپتال میں ماہر امراض اطفال ہیں، فضائی حملے کی رات ڈیوٹی پر تھیں۔ قسمت کے ایک المناک موڑ میں، اسے کام کے دوران اپنے نو بچوں کی لاشیں ملیں۔
فضائی حملے کے بارے میں اپنے بیان میں، اسرائیلی فوج نے کہا کہ خان یونس ایک "خطرناک جنگی علاقہ" تھا۔
عملی طور پر غزہ کے تمام 20 لاکھ سے زائد فلسطینی 20 ماہ سے زائد جنگ کے بعد بے گھر ہو چکے ہیں۔
Comments
0 comment