فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کیخلاف مزاحمت کی جائے، افریقی ملک کے اسکالر کا فتوی

ویب ڈیسک
|
6 Apr 2025
نواکشوط: افریقا کے ملک موریتانیا کے معروف اسلامی اسکالر شیخ محمد الحسن ولید الدیدو نے عالمی سطح پر مسلمانوں سے فلسطینی مزاحمت کی مالی اور اخلاقی حمایت کرنے کا اہم فتوٰی جاری کیا ہے۔
شیخ محمد الحسن ولید نے اپنے فتوے میں فلسطین کے موجودہ حالات میں جہاد کو "فرض کفایہ" قرار دیا اور غزہ میں اسرائیلی قبضے کے خلاف جدوجہد کی حمایت کو شرعی ضرورت قرار دیا۔
انہوں نے اسرائیل کو کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرنے والی کمپنیز کے بائیکاٹ کی تاکید کی اور مسلم ممالک سے سیاسی و معاشی سطح پر فیصلہ کن اقدامات کی اپیل بھی کی۔
یہ فتوٰی اس وقت سامنے آیا ہے جب غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں تیز ہو چکی ہیں اور 18 مارچ سے ٹوٹے ہوئے جنگ بندی معاہدے کے بعد 1,250 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
7 اکتوبر 2023 سے اب تک 50,523 فلسطینیوں کی شہادت اور 114,638 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
شیخ الدیدو کو اسلامی دنیا میں انتہائی معتبر سمجھا جاتا ہے اور وہ بین الاقوامی اتحاد علماء مسلمین کے رکن بھی ہیں۔
اس سے قبل بھی متعدد اسلامی اسکالرز نے اسرائیل کے خلاف جہاد کے فتوے جاری کیے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ فتوٰی اسلامی دنیا میں فلسطین کے لیے بڑھتی ہوئی حمایت کا اظہار ہے۔ بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اس بحران پر فوری توجہ دے اور فلسطینی عوام کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔
Comments
0 comment