فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، مالدیپ میں اسرائیلیوں کا داخلہ بند کردیا گیا

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، مالدیپ میں اسرائیلیوں کا داخلہ بند کردیا گیا

ملک میں اسرائیلی پاسپورٹ ہولڈرز کے داخلے پر پابندی عائد کی جارہی ہے اور کابینہ نے اسرائیلی شہریوں کے ملک میں داخلے سے متعلق قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، مالدیپ میں اسرائیلیوں کا داخلہ بند کردیا گیا

Webdesk

|

3 Jun 2024

مالے: مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مالدیپ کی حکومت نے اسرائیلی شہریوں کے ملک میں داخلے پرپابندی عائد کردی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مالدیپ کے صدراتی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں اسرائیلی پاسپورٹ ہولڈرز کے داخلے پر پابندی عائد کی جارہی ہے اور کابینہ نے اسرائیلی شہریوں کے ملک میں داخلے سے متعلق قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مالدیپ کے صدر محمد معیزوفلسطینیوں کی امداد کے لیے خصوصی نمائندہ تعینات کریں گے۔ خوبصورت جزائر پر مشتمل ملک مالدیپ میں دنیا بھر سے ہر سال لاکھوں سیاح آتے ہیں جن میں اسرائیلی بھی شامل ہیں۔ گزشتہ برس 11 ہزار اسرائیلیوں نے مالدیپ کا رخ کیا تھا۔  

غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو مالدیپ کا سفر نہ کرنے اور مالدیپ میں پہلے سے موجود اسرائیلی شہریوں کو ملک چھوڑنے کا کہہ دیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!