فلوریڈا میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، گھروں میں خوفناک آتشزدگی

فلوریڈا میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، گھروں میں خوفناک آتشزدگی

رہائشی علاقے میں طیارہ گرنے سے گھروں کو بھی نقصان پہنچا
فلوریڈا میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، گھروں میں خوفناک آتشزدگی

Webdesk

|

3 Feb 2024

امریکا کی ریاست فلوریڈا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار افراد کے بچنے کے امکانات کم بتائے جارہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق ریاست فلوریڈا میں ایک چھوٹا طیارہ جمعرات کی شام رہائشی علاقے موبائل ہوم پارک میں گرا جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی جب کہ طیارے کی آتشزدگی سے متعدد موبائل گھروں نے بھی آگ پکڑ لی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ طیارہ حادثے کے نتیجے میں فوری طور پر ہلاکتوں کی تعداد پتا نہیں چل سکی ہے تاہم حادثے میں متعدد افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

فائر حکام کے مطابق طیارے کو حادثہ شام 7 بجے کے قریب پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے، طیارہ ایک گھر کے اوپر گرا جس سے دیگر گھروں کو آگ لگ گئی۔

حکام کے مطابق سنگل انجن والے مسافرطیارے کے پائلٹ نے انجن کی خرابی پر مے ڈے کال دی جس کے بعداس کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا۔

Small plane crash leaves multiple people dead in Florida

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!