فرانس میں پناہ گزینوں کی کشتی کو حادثہ، ہلاکتیں

فرانس میں پناہ گزینوں کی کشتی کو حادثہ، ہلاکتیں

حادثے میں 53 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے، فرانسیسی حکام
فرانس میں پناہ گزینوں کی کشتی کو حادثہ، ہلاکتیں

ویب ڈیسک

|

4 Sep 2024

فرانس میں پناہ گزینوں کی کشتی الٹنے کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

فرانسیسی وزیر داخلہ گیرالڈ مانن نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ یہ حادثہ انتہائی خوفناک تھا جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور اس کا تمام پہلوؤں سے جائزہ بھی لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حادثہ غیر قانونی تارکین کی کشتی کو پیش آیا جس میں دو افراد لاپتہ ہونے کا خدشہ ہے جبکہ متعدد زخمی ہیں جن میں سے دس کی حالت تشویشناک ہے۔ایمرجنسی سروسز لاپتہ افراد کی تلاش جاری رکھیں گی اور اس حادثے کے متاثرین کا خیال رکھیں گی۔

فرانسیسی کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران 53 افراد کو زندہ بچایا گیا ہے جن میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ مزید امدادی کارروائیاں جاری ہیں جس کی جلد معلومات شیئر کی جائیں گی۔

سمندر سے ریسکیو کیے جانے والے تمام غیر ملکی تارکین کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور فرانسیسی حکام کی جانب سے اُن کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!