فرانسیسی انٹیلی جنس نے پاکستان کے ہاتھوں بھارتی رافیل طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کردی

فرانسیسی انٹیلی جنس نے پاکستان کے ہاتھوں بھارتی رافیل طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کردی

انٹیلی جنس اہلکار کا امریکی نشریاتی ادارے کو تہلکہ خیز انٹرویو
فرانسیسی انٹیلی جنس نے پاکستان کے ہاتھوں بھارتی رافیل طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کردی

ویب ڈیسک

|

7 May 2025

فرانس کے ایک اعلیٰ انٹیلیجنس اہلکار نے امریکی میڈیا کو تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کا ایک رافیل لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے فرانسیسی اہلکار نے کہا کہ حکام یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا پاکستان نے واقعی ایک طیارہ گرایا یا پھر زیادہ کو نشانہ بنایا ہے۔

سی این این کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ فرانسیسی ساختہ جدید جنگی طیارےکو کسی لڑائی میں نقصان پہنچا ہو۔

خیال رہے کہ ترجمان پاک فوج کے مطابق  پاکستان نے گزشتہ شب بھارتی حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 5 بھارتی طیاروں کو مار گرایا جن میں 3 رافیل طیارے بھی شامل تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!