فرانسیسی صدر نے نیتن یاہو کو آئینہ دکھادیا، تلخ جملوں کا تبادلہ

فرانسیسی صدر نے نیتن یاہو کو آئینہ دکھادیا، تلخ جملوں کا تبادلہ

اسرائیل اقوام متحدہ کے فیصلوں کی پابندی کرے،یہ اقوامِ متحدہ کے فیصلوں کو نظر انداز کرنے کا وقت نہیں ہے۔
فرانسیسی صدر نے نیتن یاہو کو آئینہ دکھادیا، تلخ جملوں کا تبادلہ

Webdesk

|

16 Oct 2024

پیرس: فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون اور اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فونک کال پر تلخ جملوں کا تبادلہ ہواہے۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے لبنان تنازع پر نیتن یاہو کو فون کیا اور کہا کہ نیتن یاہو کو بھولنا نہیں چاہئیے کہ انکا ملک اقوام متحدہ کے فیصلے کے نتیجے میں بنایا گیا تھا۔

صدر ایمانویل میکرون نے اسرائیلی وزیر اعظم کو کہا کہ اسرائیل اقوام متحدہ کے فیصلوں کی پابندی کرے،یہ اقوامِ متحدہ کے فیصلوں کو نظر انداز کرنے کا وقت نہیں ہے۔

فرانسیسی صدارتی دفتر کے مطابق صدر میکرون نے ایرانی صدر سے غزہ، لبنان کشیدگی ختم کرانے میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

فرانسیسی صدارتی دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر ایمانویل میکرون نے زور دیا کہ ایران کی ذمہ داری ہے کہ کشیدگی میں کمی کی حمایت کرے۔

صدر ایمانویل میکرون نے ایران سے حزب اللہ حملے کے رکوانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کا کہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!