غزہ جنگ کے 2 سال، کتنے اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے

غزہ جنگ کے 2 سال، کتنے اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے

اسرائیلی جارحیت میں 80 فیصد علاقہ تباہ ہوچکا ہے
غزہ جنگ کے 2 سال، کتنے اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے

ویب ڈیسک

|

7 Oct 2025

غزہ میں جنگ مسلط کیے جانے کے بعد اب تک 1 ہزار سے زائد اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

 اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق اب تک 1152 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ حماس کی قید میں موجود 48 اسرائیلی قیدیوں میں سے 20 کے زندہ ہونے کا امکان ہے۔

اکتوبر 2023 میں حماس کے ابتدائی حملے میں 1,219 اسرائیلی ہلاک اور 251 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

اسرائیلی بمباری سے غزہ کی شہری زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہے۔ اسپتال، مساجد، گرجا گھر اور تعلیمی ادارے تباہ ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہیں۔

ادھر عالمی سطح پر غزہ میں جنگ بندی اور انسانی امداد کے لیے مظاہرے جاری ہیں۔ تاہم اسرائیلی حکومت اب بھی جارحانہ پالیسی پر گامزن ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!