غزہ جارحیت، سعودی عرب نے دوران حج نعروں، بینرز اور ر جھنڈوں پر پابندی عائد کردی

غزہ جارحیت، سعودی عرب نے دوران حج نعروں، بینرز اور ر جھنڈوں پر پابندی عائد کردی

سعودی عرب کے وزیر نے بالکل واضح کردیا
غزہ جارحیت، سعودی عرب نے دوران حج نعروں، بینرز اور ر جھنڈوں پر پابندی عائد کردی

ویب ڈیسک

|

8 Jun 2024

سعودی عرب کی حکومت نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ حج ایک مذہبی فریضہ ہے اور اس کا سیاسی پلیٹ فارم کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔

 ایک بیان میں سعودی وزیر حج توفیق الربیعہ نے اپنے بیان میں کہا: "حج عبادت کے لیے ہے، کسی سیاسی نعرے کے لیے نہیں،"۔

 انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ حج کے دوران کسی بھی عازم کی عبادت میں خلل نہ آئے۔"

 یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا بھر کے مسلمان غزہ میں اسرائیل کی حالیہ تباہ کن فوجی مہم کی مذمت میں آواز اٹھا رہے ہیں۔ تاہم، سعودی عرب، جس نے 1948 میں اسرائیل کو اپنی تخلیق کے بعد سے باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا ہے، نے حج کو سیاسی احتجاج کے لیے ایک اسٹیج کے طور پر استعمال کرنے سے خبردار کیا ہے۔

الربیعہ نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ پابندی کی وجہ عزہ اور اسرائیل ہے اور بتایا کہ برسوں سے اسی پر عمل کیا جارہا ہے اور دوران حج و عمرہ کسی بھی قسم کی مذہبی یا سیاسی نعرے و جھنڈے لہرانے کی اجازت نہیں اور اس پر سختی سے پابندی ہوگی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!