غزہ کے امدادی جہاز پر دھاوا، فلسطینی مزاحمت کار تنطیموں کا عالمی برادری سے بڑا مطالبہ

غزہ کے امدادی جہاز پر دھاوا، فلسطینی مزاحمت کار تنطیموں کا عالمی برادری سے بڑا مطالبہ

اسرائیلی فوج نے جہاز پر حملہ کر کے رضاکاروں کو اغوا کرلیا ہے
غزہ کے امدادی جہاز پر دھاوا، فلسطینی مزاحمت کار تنطیموں کا عالمی برادری سے بڑا مطالبہ

ویب ڈیسک

|

9 Jun 2025

غزہ: فلسطینی مزاحمتی گروپس نے غزہ کی طرف جانے والے امدادی بحری قافلے "مڈلین" پر سوار 12 بین الاقوامی کارکنوں کی بہادری کو سراہتے ہوئے ان کے مشن کو محصور فلسطینی عوام کے ساتھ عالمی یکجہتی کی علامت قرار دیا۔

 اسرائیلی فوجوں نے بین الاقوامی پانیوں میں بحری جہاز کو روک کر تمام کارکنوں کو اغوا کر لیا، جو غزہ سے تقریباً 100 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔  

حماس نے اسرائیلی کارروائی کو سختی سے مذمت کرتے ہوئے اسے "ریاستی دہشت گردی" قرار دیا اور اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے فوری مداخلت کرنے اور کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔  

حماس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ "ہم دنیا بھر کے ان بہادر افراد کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے غزہ تک امداد پہنچانے کے لیے اسرائیلی دھمکیوں کو نظرانداز کیا۔ ان کے اقدامات ثابت کرتے ہیں کہ غزہ تنہا نہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ "مڈلین اور دیگر امدادی قافلوں نے اسرائیلی جنگی جرائم اور جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مڈلین کا اغوا انصاف کی آوازوں کو دبانے یا غزہ کی حمایت میں بڑھتے ہوئے عالمی تحریک کو روک نہیں پائے گا۔"

مزاحمتی گروپس کے مطابق، بحری قافلے میں جرمنی، فرانس، ترکی، الجزائر، تیونس، اردن اور برازیل کے سماجی کارکن شامل تھے، جو اسرائیلی محاصرے کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے اور ضرورت مند فلسطینیوں تک امداد پہنچانے کے عزم سے سرشار تھے۔  

"یہ کارکن انسانی اقدار اور اخلاقی ضمیر کی خاطر اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے تھے—وہ اقدار جنہیں اسرائیل غزہ میں مسلسل روندتا آیا ہے،"

 فلسطینی مجاہدین موومنٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ گروپ نے اسرائیلی چھاپے کو "وحشیانہ بین الاقوامی سمندری ڈاکا" قرار دیتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اغوا شدگان کی فوری رہائی کے لیے دباؤ بڑھائے۔  

فلسطینی مجاہدین موومنٹ نے غزہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی میں دنیا بھر میں احتجاجی مظاہروں کی اپیل بھی کی، جبکہ فریڈم فلٹیلا کوآلیشن (مدلین بحری قافلے کی منتظمہ تنظیم) نے تصدیق کی کہ اسرائیلی فوجوں نے جہاز پر قبضہ کر کے تمام 12 مسافروں کو اغوا کر لیا ہے، جن میں سویڈن کی نامور ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں۔  

ذرائع کے مطابق، اسرائیلی وزیر دفاع نے ہدایت کی ہے کہ کارکنوں کو اسرائیل پہنچنے پر 7 اکتوبر کے حملے کی فوٹیج دکھائی جائے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!