غزہ کی صورت حال ابتر ہوتی جا رہی ہے، برطانوی وزیر اعظم

غزہ کی صورت حال ابتر ہوتی جا رہی ہے، برطانوی وزیر اعظم

غزہ میں حالات ناقابلِ برداشت ہو چکے ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ مزید سنگین ہوتے جا رہے ہیں
غزہ کی صورت حال ابتر ہوتی جا رہی ہے، برطانوی وزیر اعظم

Webdesk

|

3 Jun 2025

لندن : برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹامر نے زور دے کر کہا ہے کہ غزہ کی صورتِ حال دن بہ دن بد تر ہوتی جا رہی ہے اور یہ انتہائی ضروری ہے کہ فلسطینی علاقے کو فوری طور پر مزید انسانی امداد فراہم کی جائے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا برطانیہ اس معاملے میں کوئی اقدام کرے گا۔ تو انھوں نے کہا غزہ میں حالات ناقابلِ برداشت ہو چکے ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ مزید سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا اسی لیے ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں ہمیں بالکل واضح ہونا ہوگا کہ انسانی امداد کو جلد از جلد اور بڑی مقدار میں پہنچنا چاہیے، کیوں کہ فی الوقت جو امداد پہنچ رہی ہے وہ نا کافی ہے اور اس کمی کے باعث شدید تباہی ہو رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!