غزہ لہو لہو، اسرائیلی جارحیت میں مزید 39 فلسطینی شہید

غزہ لہو لہو، اسرائیلی جارحیت میں مزید 39 فلسطینی شہید

اسرائیل نے صبح سے اب تک فضائی کارروائیوں میں درجنوں فلسطینیوں کو زخمی بھی کیا
غزہ لہو لہو، اسرائیلی جارحیت میں مزید 39 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک

|

6 Apr 2025

اسرائیل نے غزہ سمیت مختلف علاقوں میں بمباری کی جس کے نتیجے میں صبح سے اب تک مزید 39 فلسطینی شہید ہوگئے۔

الجزیرہ کے طبی ذرائع کے مطابق، آج صبح سے غزہ پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 39 افراد شہید ہو چکے ہیں۔  

ذرائع کے مطابق، غزہ کے تفاح محلے میں 10 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ خان یونس میں 19 اور دیر البلح میں 8 فلسطینی شہید ہوئے۔ غزہ شہر کے زیتون علاقے میں بھی 2 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔  

اسرائیلی حملوں کی تازہ لہر میں درجنوں فلسطینی شہید ہوئے ہیں، جن میں رہائشی عمارتوں اور بے گھر خاندانوں کے پناہ گاہوں پر کیے گئے حملوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے بھی شامل ہیں۔  

اس دوران، ایک ویڈیو فوٹیج میں اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے طبی کارکنوں پر فائرنگ کے مناظر سامنے آئے ہیں، جس میں واضح نشان لگے ایمبولنس گاڑیوں اور ریفلیکٹیو ویسٹ پہنے ہنگامی عملے کو نشانہ بنایا گیا۔

اس حملے میں 15 طبی کارکن شہید ہوئے تھے، جس کے بعد غم و غصہ بڑھ گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!