غزہ میں 8 ہزار لاشیں ملبے تلے دبے ہونے کا انکشاف

غزہ میں 8 ہزار لاشیں ملبے تلے دبے ہونے کا انکشاف

فلسطینی سول ڈیفنس حکام کے اعداد و شمار کی بنیاد پر تجزیہ کیا گیا ہے
غزہ میں 8 ہزار لاشیں ملبے تلے دبے ہونے کا انکشاف

Webdesk

|

4 May 2026

غزہ: غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں میں شہید ہونے والے 8 ہزار افراد کی لاشیں تاحال ملبے تلے دبی ہونے کی رپورٹ سامنے آئی ہے جہاں دو سالہ نسل کشی کے دوران ہونے والی تباہی کا ایک فیصد ملبہ بھی ہٹایا نہیں جاسکا ہے۔

اسرائیلی اخبار نے نام ظاہر کیے بغیر اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ایک عہدیدار کا حوالہ دے کر رپورٹ میں بتایا کہ غزہ میں ملبے ہٹانے کا کام سست روی سے جاری ہے اور اس کو مکمل ہونے میں 7 سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

فلسطینی شہری اسرائیلی بم باری کے نتیجے میں تباہ ہونے والی عمارات کے ملبے میں دفن ہونے والے اپنے پیاروں کی لاشیں نکال کر سپرد خاک کرنے کے منتظر ہیں۔

فلسطینی سول ڈیفنس حکام کے اعداد و شمار کی بنیاد پر تجزیہ کیا گیا ہے، جس میں خبردار کیا تھا کہ مشینری کی انتہائی قلت کیباعث تباہی کا ملبہ ہٹانے کے کام میں دقت پیش آ رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!