غزہ میں بربریت جاری، تازہ حملوں میں مزید 81 فلسطینی شہید

غزہ میں بربریت جاری، تازہ حملوں میں مزید 81 فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز نے نصیرات کیمپ، اسکول سمیت دیگر مقامات پر حملے کیے
غزہ میں بربریت جاری، تازہ حملوں میں مزید 81 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک

|

18 Jul 2024

سفاک اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینوں پرحملےجاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 81 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ مسلسل اسرائیل کے بارود کی آگ میں جل رہا ہے اور انسانی حقوق کا راگ الاپنے والے بڑے ممالک تماشہ دیکھ رہے ہیںْ

اسرائیلی فوج نے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں نہتے فلسطینیوں پر تین فضائی حملے کیے، صیہونی فوج نے اقوام متحدہ کے ایک اور اسکول کو نشانہ بنایا۔جس میں 25 فلسطینی شہید ہوگئے۔

 قابض فوج نے خان یونس میں 18، وسطی غزہ میں 8، بیت لاہیا میں 5 جبکہ غزہ سٹی میں 2 فلسطینیوں سے ان کی زندگی چھین لی۔ عرب میڈیا کے مطابق رفح اور جنوبی غزہ میں حماس کی اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق اسرائیل فوج نے جنوبی لبنان میں بمباری کرکے 3 بچوں کو شہید کردیا جبکہ لبنان کے حزب اللہ نے  شمالی اسرائیل کی جانب 100 راکٹ فائر کیے جس سے اسرائیل کے کچھ علاقوں کو نقصان پہنچا۔

دوسری جانب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت کی گئی۔ جب کہ پینٹاگون کے پریس سیکرٹری کے ایک بیان کے مطابق، منگل کو امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے "حماس کی مستقل شکست" کے لیے اپنی "مشترکہ خواہش" پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!