غزہ میں غیر ملکی سرپرستی کسی صورت قبول نہیں، حماس

غزہ میں غیر ملکی سرپرستی کسی صورت قبول نہیں، حماس

غزہ کی گورننس خالصتا فلسطین کا داخلی معاملہ ہے
غزہ میں غیر ملکی سرپرستی کسی صورت قبول نہیں، حماس

Webdesk

|

12 Oct 2025

غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ غزہ کی گورننس خالصتا فلسطین کا داخلی معاملہ ہے  اور  اس حوالے غیر ملکی سرپرستی قبول نہیں ہے۔

عرب میڈیاکے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیموں حماس، اسلامی جہاد اور پاپولرفرنٹ کا کہناتھاکہ غزہ کی گورننس خالصتا فلسطین کا داخلی معاملہ ہے، کسی غیر ملکی سرپرستی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

غزہ جنگ بندی معاہدہ نافذ ہونے کے بعد ہزاروں فلسطینی اپنے گھروں کو لوٹنے لگے ہیں اور امدادی ٹرک بھی غزہ میں داخل ہو رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کی سول ڈیفنس نے ملبے تلے دبی انسانی باقیات کی تلاش کا عمل بھی شروع کر دیا ہے اور جمعے سے اب تک 155 لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ معاہدے کے تحت نئی حدود پر پوزیشنیں سنبھالنی شروع کر دی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!