6 hours ago
غزہ میں حماس کے ہاتھوں پانچ اسرائیلی فوجی واصل جہنم
القسام بریگیڈ نے پانچ اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
Webdesk
|
22 Dec 2024
حماس نے غزہ میں جنگی کارروائی کے دوران پانچ اسرائیلی فوجیوں کوجہنم واصل کردیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق القسام بریگیڈ نے پانچ اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
القسام بریگیڈز کے ایک بیان کے مطابق ان کے جنگجوئوں نے جبالیہ کیمپ میں چھپے تین اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کر کے انہیں چاقوں کے وار کر کے ہلاک کر دیا اور ان کا اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا۔
بعد ازاں جنگجوئوں نے ایک مکان کو نشانہ بنایا جہاں اسرائیلی فوجی تعینات تھے، جس سے مزید دو ہلاک ہو گئے۔
ادھر غزہ میں اسرائیلی حملے بلا روک ٹوک جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 77 فلسطینی شہید ہو گئے۔
UNRWA کے سربراہ نے ایجنسی کی امداد روکنے کے سویڈن کے فیصلے کو "مایوس کن" قرار دیا۔ یونیسیف نے رپورٹ کیا کہ غزہ میں بچے شدید بھوک، سرد موسم، بیماریوں اور صدمے کا شکار ہیں۔
Comments
0 comment