12 hours ago
غزہ میں جاں بحق باپ کی لاش سائیکل پر لے جانے کی دلخراش ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
|
14 Jun 2025
غزہ میں ایک شہری کی والد کی لاش کو سائیکل پر لے جانے کی دلخراش ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق غزہ سے وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک نوجوان کو اپنے مردہ باپ کو سائیکل پر لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بزرگ شہری کو امدادی مرکز سے خوراک لینے کی کوشش کے دوران گولی لگی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے تھے۔
مقامی ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ جنگ زدہ علاقے میں امدادی مراکز پر جاری تشدد کے دوران پیش آیا۔
رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی افواج نے مسلح گروہوں کی حمایت سے رفح اور نتزاریم راہداری کے قائم شدہ امدادی مراکز پر 220 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔
یہ ویڈیو دنیا بھر میں غم و غصے کا باعث بنی ہے، جس میں غزہ کے شہریوں کو بنیادی انسانی امداد تک رسائی کے لیے انتہائی خطرناک حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
Comments
0 comment