غزہ میں جنگ بندی کس صورت میں ممکن ہے؟ بائیڈن کا اہم بیان

غزہ میں جنگ بندی کس صورت میں ممکن ہے؟ بائیڈن کا اہم بیان

اسرائیل نے رفح پر چڑھائی کی تو اسے ہتھیار فراہم نہیں کریں گے۔
غزہ میں جنگ بندی کس صورت میں ممکن ہے؟ بائیڈن کا اہم بیان

Webdesk

|

12 May 2024

واشنگٹن:امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ حماس یرغمالیوں کو رہا کرتا ہے تو کل ہی جنگ بندی ہوجائے گی۔

امریکی میڈیا کے مطابق اپنے بیان میں جو بائیڈن نے کہا کہ اسرائیل نے رفح پر چڑھائی کی تو اسے ہتھیار فراہم نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں کے قتل عام کے لیے توپ خانے اور گولہ بارود اسرائیل کو نہیں دیں گے۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی حملے میں فلسطینی صحافی اہلیہ اور بیٹے سمیت شہید ہوگئے۔

دوسری جانب مزید ایک اور اسرائیلی فوجی غزہ میں حماس سے جھڑپ میں مارا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے نہال بریگیڈ کا سارجنٹ ایریل زیم شمالی غزہ کی لڑائی میں ہلاک ہوا۔

رپورٹس کے مطابق زمینی آپریشن کے دوران ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 272 ہو گئی ہے۔دوسری جانب 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 900 ہو چکی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!