غزہ میں اسرائیلی بربریت، اقوام متحدہ کے 15 لاپتہ رضاکاروں کی اجتماعی قبر دیافت

غزہ میں اسرائیلی بربریت، اقوام متحدہ کے 15 لاپتہ رضاکاروں کی اجتماعی قبر دیافت

ایک ہفتے قبل اسرائیلی فوج نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا
غزہ میں اسرائیلی بربریت، اقوام متحدہ کے 15 لاپتہ رضاکاروں کی اجتماعی قبر دیافت

ویب ڈیسک

|

31 Mar 2025

غزہ میں 15 افراد کی اجتماعی قبر دریافت ہوئی، جس میں ایک ہفتے قبل اسرائیلی حملے کا شکار ہوکر لاپتہ ہونے والے ریڈ کریسنٹ کے رضاکاروں، سول ڈیفنس عملے اور یو این کے ملازم کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔

فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (PRCS) کے مطابق 9 ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز 23 مارچ سے لاپتہ تھے، جب اسرائیلی فوج نے رفح کے جنوبی علاقے میں ایمبولینسز اور فائر ٹرکس پر فائرنگ کی تھی۔

اب ایک ہفتہ تک چلنے والی پیچیدہ سرچ آپریشن کے بعد ان کی لاشیں ریت میں دبے ہوئے برآمد کی گئی ہیں۔  

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایمبولینسز اور فائر ٹرکس پر اس لیے فائر کیا کیونکہ حماس اور اسلامی جہاد کے جنگجو انہیں "ڈھال" کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔ تاہم، اسرائیل نے اب تک اس بات کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔  

ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ کی بین الاقوامی فیڈریشن (IFRC) نے اس حملے کو تقریباً ایک دہائی میں اپنے کارکنوں کے لیے "سب سے مہلک واقعہ" قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی امور (OCHA) نے بھی اسے "انسانیت کے خلاف جرم" بتاتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔  

اپنے بیان میں کہا کہ "ہمارے طبی عملے کو نشانہ بنانا ایک جنگی جرم ہے جو بین الاقوامی قانون کے تحت قابل سزا ہے۔" تنظیم نے عالمی برادری سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔  

او سی ایچ اے کے مطابق، لاشوں کو برآمد کرنے کے لیے بلڈوزرز اور بھاری مشینری استعمال کی گئی، کیونکہ متاثرین اور ان کی تباہ شدہ گاڑیاں ریت میں دب چکی تھیں۔ ریسکیو ٹیموں نے بیلچوں کی مدد سے لاشوں کو نکالا، جن میں سے کچھ PRCS کی وردیاں پہنے ہوئے تھیں اور ان کے جسم گلنے کی علامات دکھائی دے رہی تھیں۔  

فلسطینی علاقوں کے سربراہ جوناتھن وِٹال نے لاشوں کی برآمدگی کے مقام سے کہا کہ "ہیلتھ ورکرز کبھی بھی نشانہ نہیں ہونے چاہئیں۔ پھر بھی، آج ہم یہاں فرسٹ رسپانڈرز اور پیرامیڈکس کی اجتماعی قبر کھود رہے ہیں۔"

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق آپریشن کے دوران مٹی سے دستانے برآمد ہوئے پھر جب اُس جگہ کو کھودا گیا تو کم گہرائی والی ریت کی قبر سے لاپتہ رضاکاروں، سول ڈیفنس کے عملے اور اقوام متحدہ کے ملازم کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!