غزہ اسرائیلی فوج نے مزید 90فلسطینیوں کو شہید کردیا

غزہ اسرائیلی فوج نے مزید 90فلسطینیوں کو شہید کردیا

امداد کے منتظر بے گھر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے بے دریغ فائرنگ کی، جس سے 6افراد موقع پر ہی شہید ہوگئے
غزہ اسرائیلی فوج نے مزید 90فلسطینیوں کو شہید کردیا

Webdesk

|

14 Mar 2024

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج کی تازہ کارروائیوں میں 90فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں امداد کے منتظر بے گھر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے بے دریغ فائرنگ کی، جس سے 6افراد موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ 100سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق رفح میں قائم اقوام متحدہ کے غذائی امداد کی تقسیم کے مرکز پر اسرائیلی فوج نے گولہ باری کی، جس کے باعث اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم انروا کا ایک اہلکار بھی اپنی جان گنوا بیٹھا۔ 

دوسری جانب اردن کی ملکہ رانیہ نے اسرائیل پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بمباری کے ساتھ امداد تباہی و بربادی اور قتل عام کو نہیں روک سکتی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے صرف ایک مرتبہ 7 اکتوبر دیکھا، فلسطینی 156 بار اسرائیلی 7 اکتوبر دیکھ چکے ہیں۔یہ ظلم کی انتہاء ہے۔ 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!