غزہ اور لبنان میں اسرائیلی بربریت، 24 گھنٹوں میں مزید 119 افراد شہید
اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے
ویب ڈیسک
|
2 Nov 2024
اسرائیل کی لبنان اور غزہ میں کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 119 افراد شہید ہوگئے۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی لبنان میں اسرائیلی بمباری سے 24 افراد جاں بحق، عرب میڈیا بیروت میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں 10 افراد جاں بحق ہوئے۔
وزارت خارجہ کے مطابق لبنان میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 30 لبنانی جاں بحق ہوئے۔ اس کے علاوہ خان یونس، غزہ اور دیگر علاقوں میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں مزید 54 فلسطینی شہید ہوگئے۔
اس کے علاوہ نصیرات کے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی کارروائی کے نتیجے میں مزید تین فلسطینی شہید ہوئے۔
Comments
0 comment