حج کیلئے نسک کارڈ رکھنا لازم قرار دے دیا گیا

حج کیلئے نسک کارڈ رکھنا لازم قرار دے دیا گیا

نسک کارڈ میں عازمین حج کی تمام تفصیلات درج ہوں گی۔
حج کیلئے نسک کارڈ رکھنا لازم قرار دے دیا گیا

Webdesk

|

27 May 2024

ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عازمین حج کے لیے نسک کارڈ رکھنا ضروری ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سے آئے عازمین کو نسک کارڈ حج مشنز فراہم کریں گے۔

وزارت حج کے مطابق نسک کارڈ میں عازمین حج کی تمام تفصیلات درج ہوں گی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ نسک کارڈ کے بغیرحج کرنا غیر قانونی ہو گا، بغیرحج پرمٹ مکہ چیک پوسٹ سے داخل ہونے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

وزارت حج کا کہنا تھا کہ حدود الحرم کے اردگرد سیکیورٹی فورسز تعینات کر دی گئیں، غیر قانونی طور پر داخل ہونے والوں پر جرمانے اور قید کی سزا ہو گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!