ہم وسیع تر جنگ سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، بائیڈن
Webdesk
|
24 Sep 2024
واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں تنازع کا پھیلائو روکنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم وسیع تر جنگ سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، ہم ابھی تک اس سمت میں زور دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جو بائیڈن کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تقریبا 12 ماہ سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے تناظر میں علاقائی کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
دوسری جانب لبنانی تنظیم حزب اللہ نے تازہ ترین کارروائی میں حیفا شہر کے شمال میں اسرائیلی کمپنی کے فوجی صنعتی کمپلیکس کو درجنوں راکٹوں سے نشانہ بنایا۔
یہ رواں ہفتے تنظیم کے ارکان کے پاس موجود ہزاروں مواصلاتی آلات (پیجر اور واکی ٹاکی)کو دھماکے سے اڑانے کی کارروائی کے بعد پہلا جوابی حملہ ہے۔
Comments
0 comment