’ہم آزادی کے قریب ہیں‘ : یحیی سنوار کی وصیت منظر عام پر آگئی

’ہم آزادی کے قریب ہیں‘ : یحیی سنوار کی وصیت منظر عام پر آگئی

یحیی سنوار نے آخری پیغام کارکنان اور رہنماؤں کے نام خط کی صورت میں جاری کیا تھا
’ہم آزادی کے قریب ہیں‘ : یحیی سنوار کی وصیت منظر عام پر آگئی

ویب ڈیسک

|

1 Nov 2024

مقبوضہ فلسطین كی مزاحمتی تنظیم حماس كے سربراہ شہید یحیی سنوار كی وصیت سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق 16 اكتوبر كو حماس كے سربراہ یحیی سنوارغزہ كے علاقے رفح میں اسرائیلی فورسز سے بہادری كے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش فرما گئے تھے انہیں خوف كی علامت سمجھا جاتا تھا۔

اب حماس كے شہید سربراہ كی آخری وصیت سامنے آئی ہے اور یہ وصیت حماس كے رہنما اسامہ حمدان نے میڈیا كو پڑھ كر سنائی۔ 

اپنی شہادت سے دو ہفتے قبل یحیی سنوار نے خط لكھا تھا جس میں قیادت اور كاركنوں كو مخاطب كرتے ہوئے یحیی سنوار نے لكھا تھا كہ ہمیں سمجھنا ہوگا یہ ایک جنگ ہے اور یہ جنگ بہت سے لوگوں كی توقع سے زیادہ طویل ہوسكتی ہے لیكن یہ جنگ جتنی طویل ہوگی تو ہم آزادی كے اتنے ہی قریب پہنچے گے اور ہماری زمین سے اسرائیل كے وجود كا خاتمہ ہوگا۔

انہوں نے کارکنوں کو حكم دیا تھا کہ وہ خود کو طویل اور شدید جنگ کیلیے تیار رکھیں اور تاکہ غزہ سے صہیونی قبضے کو ختم کروایا جائے اور پھر ہم اور بیت المقدس كے دروازے پر پہنچیں  گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!