احمد آباد طیارہ حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد اضافے کے بعد 242 تک پہنچ گئی

Webdesk
|
12 Jun 2025
بھارت کے شہر احمد آباد سے لندن کیلیے پرواز بھرنے والا مسافر طیارہ چند ہی منٹ کے اندر حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئر انڈیا کے طیارے اے ون 71 نے احمد آباد ایئرپورٹ سے پرواز بھری تو اس میں 12 عملے کے ارکان سمیت 240 مسافر سوار تھے۔
پہلے مرحلے میں فائر بریگیڈ حکم جائے حادثہ پر لگی آگ بجھانے کی جدوجہد کررہے ہیں۔طیارہ اسپتال کے ساتھ موجود رہائشی عمارت پر گر کر تباہ ہوا جس کو ڈاکٹرز کا ہاسٹل کہا جارہا ہے۔
احمد آباد میں ہونے والے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 130 مسافروں کی ناقابل شناخت جھلسی ہوئی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔حکام نے حادثے میں 250 سے زائد اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے بھارت میں پیش آنے والے طیارہ حادثے اور انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
نوازشریف نے اندوہناک سانحے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی اور ان کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔ جبکہ مزید اموات کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
Comments
0 comment