23 hours ago
احمد آباد طیارہ حادثے کی ممکنہ وجوہات سامنے آگئیں

ویب ڈیسک
|
13 Jun 2025
بھارت کے شہر احمد آباد سے لندن کیلیے پرواز بھرنے والا بدقسمت طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں مسافروں، عملے، ہاسٹل کے ڈاکٹرز سمیت 290 لوگ ہلاک ہوگئے ہیں۔
احمد آباد کے ایئرپورٹ سے طیارے نے پرواز بھری تو چند ہی منٹ کپتان نے مے ڈے کی کال دی اور پھر طیارہ قریب میں ہی رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔
اس جہاز کے گرنے کی ویسے تو کوئی حتمی وجہ سامنے نہیں آئی تاہم برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی ویریفائی کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ حادثے کی ممکنہ جہاز کے پروں کے "فلیپس" (Flaps) میں خرابی حادثے کی وجہ ہو سکتی ہے۔
برطانیہ سے تعلق رکھنے والے معروف ہوا باز تجزیہ کار جیفری تھامس نے ویڈیو کے مشاہدے کی بنیاد پر کہا کہ جہاز کے پہیے تو کھلے ہوئے تھے لیکن فلپس بند تھے، عام طور پر ٹیک آف کے دوران فلیپس کھلے ہونے چاہیئں تاکہ موقع مل سکے اور اگر یہ بند ہوں تو طیارے کو اڑان بھرنے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے۔
ایک اور ماہر ہوا باز نے ٹیری ٹوزر نے کہا کہ ویڈیو سے واضح طور پر کچھ کہنا مشکل ہے، لیکن اگر فلیپس ٹھیک سے کام نہ کر رہے ہوں تو یہ جہاز کی ناکام ٹیک آف کی وجہ ہو سکتا ہے۔
سابق پائلٹ مارکو چان نے بتایا کہ فلیپس درست طریقے سے سیٹ نہ کیے گئے ہوں تو یہ پائلٹ کی غلطی بھی ہو سکتی ہے، لیکن ویڈیو کی کمزور کوالٹی کی وجہ سے اس کی تصدیق کرنا مشکل ہے۔
فلیپس کیا ہوتے ہیں؟
فلیپس جہاز کے پروں کے حصے ہوتے ہیں جو ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران کھولے جاتے ہیں تاکہ جہاز کو ہوا میں اڑنے میں مدد ملے۔
اگر یہ ٹھیک سے کام نہ کریں تو جہاز کو لفٹ نہیں ملتی اور حادثے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
ابھی حادثے کی مکمل وجہ جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے جس کے لیے برطانیہ سے ماہرین کی ٹیم کل بھارت پہنچے گی۔
Comments
0 comment