احمد آباد طیارہ حادثے میں ایک مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہا

احمد آباد طیارہ حادثے میں ایک مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہا

ہ مسافر نے ایمرجنسی گیٹ سے باہر چھلانگ لگائی تھی۔
احمد آباد طیارہ حادثے میں ایک مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہا

Webdesk

|

12 Jun 2025

بھارتی شہر احمد آباد میں طیارہ حادثے میں 241 مسافر ہلاک ہوئے جب کہ ایک مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ حادثے میں زندہ بچ جانے والے مسافر کی شناخت رمیش وسواش کمار کے نام سے ہوئی ہے جو کہ برطانوی شہریت رکھتا ہے اور خاندان سے ملنے بھارت آیا ہوا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مسافر نے ایمرجنسی گیٹ سے باہر چھلانگ لگائی تھی۔

رمیش نے بتایا کہ سب کچھ بہت اچانک ہوا، اڑان کے 30سیکنڈ بعد طیارہ گرا، جب میں ہوش میں آیا تو میرے ارد گردلاشیں تھیں، میں بہت ڈرا ہوا تھا، میں اٹھا اور بھاگا، ہوائی جہاز کا ملبہ ہر جگہ تھا،کسی نے مجھے ایمبولینس میں ڈال کر اسپتال پہنچایا۔

رمیش نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ جہاز میں ان کا بھائی بھی موجود تھا جوکہ اب لاپتہ ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!