حماس ہفتے کو کن یرغمالیوں کو رہا کرے گا؟

ویب ڈیسک
|
14 Feb 2025
حماس نے اسرائیل میں قید فلسطینیی قیدیوں کے بدلے رہا ہونے والے تین یرغمالیوں کے نام جاری کر دیے ہیں، جنہیں ہفتے کے روز رہا کیا جائے گا۔
یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب کئی دنوں تک اس بات کے خدشات تھے کہ آیا جنگ بندی جاری رہے گی یا نہیں۔
رہا ہونے والے یرغمالیوں میں روسی-اسرائیلی الیگزینڈر ٹروفانوف، ارجنٹائن-اسرائیلی یائر ہورن، اور امریکی-اسرائیلی سگی ڈیکل-چین شامل ہیں۔
اسرائیل نے واضح کیا ہے کہ اگر ان تینوں کو وقت پر رہا نہیں کیا گیا تو وہ بمباری دوبارہ شروع کر دے گا۔ یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا جب حماس نے کہا کہ وہ جنگ بندی کے دوران اسرائیل کی جانب سے کیے گئے مبینہ خلاف ورزیوں کے جواب میں یرغمالیوں کی رہائی کو ملتوی کر رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر حماس نے ہفتے کے روز دوپہر تک غزہ میں قید تمام یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا تو جنگ بندی کو ختم کر دینا چاہیے۔
یہ صورتحال اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری تناؤ کو مزید بڑھا سکتی ہے، جبکہ عالمی برادری کی جانب سے دونوں فریقوں کو جنگ بندی کو برقرار رکھنے اور امن کی کوششوں کو جاری رکھنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔
Comments
0 comment