حماس کا اپنے عسکری ترجمان ابو عبیدہ کی شہادت کا اعلان

حماس کا اپنے عسکری ترجمان ابو عبیدہ کی شہادت کا اعلان

حماس ترجمان نے اسرائیلی حملوں میں القسام کے قائدین محمد السنوار، رائد سعد، محمد شبانہ، حکم العیسی کی شہادت کی بھی تصدیق کی۔
حماس کا اپنے عسکری ترجمان ابو عبیدہ کی شہادت کا اعلان

Webdesk

|

29 Dec 2025

غزہ: حماس کی جانب سے اپنے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کی شہادت کی تصدیق کردی گئی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق القسام بریگیڈز کے نئے ترجمان نے آج جاری کیے گئے اپنے ویڈیو بیان میں ابو عبیدہ سمیت القسام بریگیڈز کے دیگر کمانڈروں کی شہادت کی تصدیق کی۔

رپورٹس کے مطابق حماس ترجمان نے اسرائیلی حملوں میں القسام کے قائدین محمد السنوار، رائد سعد، محمد شبانہ، حکم العیسی کی شہادت کی بھی تصدیق کی۔

ترجمان نے اپنے بیان میں ابو عبیدہ کو ان کے اصل نام حذیفہ الکحلوت کے نام سے متعارف کروایا جبکہ یحیی السنوار کے بھائی محمد السنوار کے بارے میں تصدیق کی کہ وہ القسام بریگیڈ کے شہید سربراہ محمد الضیف کے بعد القسام بریگیڈ کے سربراہ تھے۔

حذیفہ الکحلوت القسام کے میڈیا ونگ الاعلام العسکری کے سربراہ تھے۔

القسام بریگیڈ کے نئے ترجمان کو بھی ابو عبیدہ کے نام سے متعارف کروایا گیا ہے۔ ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ حذیفہ الکحلوت اپنے پیچھے اپنا لقب ابو عبیدہ چھوڑ کر گئے ہیں جبکہ حماس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں نئے ترجمان کا نام ابو عبیدہ بتایا گیا ہے۔

بیان کے مطابق  حذیفہ الکحلوت نے 20 سال سے زائد عرصے تک القسام بریگیڈز کے ترجمان کی ذمہ داریاں ادا کیں اور اس کے میڈیا ونگ کو جدید خطوط پر منظم کیا۔خیال رہے کہ اسرائیل نے رواں سال اگست میں ابو عبیدہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!