حماس نے یحییٰ سنوار کی شہادت کی تصدیق کردی
Webdesk
|
18 Oct 2024
فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے اسرائیلی حملے میں نئے رہنماء یحییٰ سنوار کی شہادت کی تصدیق کردی گئی ہے۔
عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیہ نے تصدیق کی ہے کہ یحییٰ سنوار اسرائیلی فورسز سے بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ شہید رہنماء یحیی سنوار کی شہادت سے فلسطینی مزاحمتی تحریک نے مزید جوش پکڑلیا ہے، یحییٰ سنوار کی شہادت غاصب اسرائیل کے لیے تباہی کا پیغام ثابت ہوگی۔
اُنہوں نے کہا کہ شہید رہنماء شہادت کے عظیم مقام پر فائز ہوئے، وہ اپنی آخری سانس تک قابض فوج کے سامنے ڈٹے رہے اور دشمن سے لڑتے ہوئے شہادت کا جام نوش کرگئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یحیی سنوار نے جیل کی قید میں بھی دشمن کو شکست دی اور رہائی کے بعد اپنی جدوجہد جاری رکھی، یہاں تک کہ انہیں شہادت نصیب ہوئی۔
Comments
0 comment