حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی معاہدے کے اہم نکات

حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی معاہدے کے اہم نکات

قطری وزیر اعظم نے معاہدے کی تصدیق کی، امریکا اور مصر کا بھی متحرک کردار
حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی معاہدے کے اہم نکات

ویب ڈیسک

|

16 Jan 2025

حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کے بعد، ایک تاریخی معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں جس کے تحت دونوں فریقین نے فوری طور پر جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ اس معاہدے سے خطے میں امن کی بحالی کی امیدیں روشن ہوئی ہیں۔

معاہدے کی اہم شرائط:

فوری جنگ بندی: دونوں فریقین پہلے مرحلے میں فوری طور پر تمام قسم کی مسلح کارروائیوں کو روکیں گے۔

اسرائیلی فوج کی واپسی: معاہدے کے تحت اسرائیل غزہ میں اپنی فوج کا کرداد محدود کرے گا جبکہ رفح کراسنگ بھی فورسز کو پیچھے دھکیل دیا جائے گا۔

غزہ جنگ بندی معاہدہ 3 مراحلے پر مشتمل ہوگا، معاہدے کا پہلا مرحلہ 6 ہفتوں پر مشتمل ہوگا۔

پہلے مرحلے کے دوران اسرائیلی فوج غزہ کی سرحد کے اندر 700 میٹر تک خود کو محدود کرلے گی۔

جنگ بندی کے اس مرحلے میں اسرائیل تقریباً 2000 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا جن میں عمر قید کے 250 قیدی بھی شامل ہوں گے۔

اس مرحلے میں غزہ میں موجود 33 اسرائیلی مغویوں کو بھی رہا کیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں اسرائیل زخمیوں کو علاج کے لیے غزہ سے باہر سفر کی اجازت دے گا اور 7 روز بعد اسرائیل مصر کے ساتھ رفح کراسنگ کھول دے گا۔

 قیدیوں کی رہائی: حماس 50 یرغمالیوں جبکہ اسرائیل عمر قید سمیت دیگر الزامات میں بن 2 ہزار فلسطینیوں کو رہا کرے گا۔

 انسانی امداد: غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

  معیشت کی بحالی: غزہ کی معیشت کو بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

 بین الاقوامی نگرانی: اس معاہدے پر عمل درآمد کی بین الاقوامی سطح پر نگرانی کی جائے گی۔

یہ معاہدہ دونوں فریقین کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے اور اس سے خطے میں امن و امان کی بحالی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ 

اس معاہدے سے علاقے کے لوگوں کو امن سے زندگی گزارنے کا موقع ملے گا۔

معاہدہ کیسے طے پایا؟ 

حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ طے کروانے میں قطر ، امریکا اور مصر نے اہم کردار ادا کیا ہے اور تینوں نے دونوں فریقوں کو جنگ بن رضامند کروانے کیلیے دباؤ برقرار رکھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!