ہمیں پاکستان سے محبت ہے: جے ڈی وینس

ہمیں پاکستان سے محبت ہے: جے ڈی وینس

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کو مبارک باد دی
ہمیں پاکستان سے محبت ہے: جے ڈی وینس

Webdesk

|

21 Jun 2026

برگن اسٹاک : وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی وفد سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔

ایران اور امریکا میں تیکنیکی سطح پر مذاکرات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی برگن اسٹاک میں امریکی وفد سے ملاقات ہوئی، جس میں نائب صدر جے ڈی وینس، اسٹیووٹکوف اور جیرڈکشنر شامل ہیں۔

اس موقع پر امریکی وفد وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے گلے ملا۔ ملاقات کے دوران دونوں جانب سے خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اس موقع پر پاکستان کے کامیاب سفارتی کردار کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستان سے محبت ہے اور آپ نے جو کچھ کیا، اس کے لیے ہم آپ کے شکر گزار ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کو مبارک باد دی اور کہا کہ آپ لوگوں نے بہت اچھا کردار ادا کیا اور بہت مختصر وقت میں یہاں (سوئٹزرلینڈ) پہنچے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!