3 hours ago
ہوٹل میں سیاحوں کی موت کیسے ہوئی؟ فرانزک رپورٹ میں اہم انکشاف
اس واقعے کے سلسلے میں گیارہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
Webdesk
|
20 Nov 2025
استنبول: استنبول میں چھٹی منانے والے ایک ترک-جرمن خاندان کے چار افراد کی موت کے بارے میں ایک فرانزک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر کیمیکل سے متاثر ہوئے تھے۔
مقامی میڈیا نے گزشتہ روز اطلاع دی محلہ اورٹاکوئے میں سڑک پر فروخت ہونے والے کئی مشہور پکوان کھانے کے بعد یہ خاندان گذشتہ ہفتے بیمار ہو گیا جو چھٹیاں گذارنے کے لیے جرمنی سے ترکیہ کے سب سے بڑے شہر آیا تھا۔
ترک پراسیکیوٹرز نے ابتدائی طور پر مشتبہ فوڈ پوائزننگ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا۔ اس واقعے کے سلسلے میں گیارہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
Comments
0 comment