ہیلی کاپٹر حادثہ ، ایرانی سپریم کونسل کا ہنگامی اجلاس جاری

ہیلی کاپٹر حادثہ ، ایرانی سپریم کونسل کا ہنگامی اجلاس جاری

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثے کی اطلاعات ہیں۔
ہیلی کاپٹر حادثہ ، ایرانی سپریم کونسل کا ہنگامی اجلاس جاری

Webdesk

|

19 May 2024

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کی زیر صدارت ایرانی سپریم کونسل کا ہنگامی اجلاس جاری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثے کی اطلاعات ہیں۔

ایرانی وزیر داخلہ کے مطابق خراب موسم کی وجہ سے سرچ آپریشن میں مشکلات پیش آرہی ہیں، ایران کے مشرقی آذربائیجان صوبے جولفہ کے قریب سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایرانی صدر ایران اور آذربائیجان کے سرحدی علاقے میں ایک ڈیم کا افتتاح کرکے واپس آرہے تھے۔ ڈیم کے افتتاح کے موقعے پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف بھی موجود تھے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان، مشرقی آذربائیجان کے گورنر ملک رحمتی اور صوبے میں ایرانی صدرکے نمائندے آیت اللہ محمد علی بھی موجود تھے۔

 ایرانی حکام کے مطابق ایرانی صدر کے بارے میں پر امید ہیں، حادثے کی جگہ سے آنے والی خبریںٹھیک نہیں ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!