حزب اللہ کا اسرائیل پر 300 سے زائد راکٹوں اور ڈرون طیاروں سے بڑا حملہ

حزب اللہ کا اسرائیل پر 300 سے زائد راکٹوں اور ڈرون طیاروں سے بڑا حملہ

ہم نے اپنے کمانڈر فواد شکر کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل پر 320 راکٹ فائر کیے اور یہ ہمارے بدلے کا صرف پہلا مرحلہ ہے جو اب مکمل ہوا ہے۔
حزب اللہ کا اسرائیل پر 300 سے زائد راکٹوں اور ڈرون طیاروں سے بڑا حملہ

Webdesk

|

25 Aug 2024

بیروت: کمانڈر فواد شکر کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل پر رات گئے 320 راکٹ اور  100سے زائد دھماکا خیز ڈرون فائر کیے۔

الجزیرہ ذرائع کے مطابق لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں قائم مختلف شہروں پر ڈرون طیاروں اور راکٹوں سے حملہ کیا، حزب اللہ نے اپنے حملے میں اسرائیلی فوجی تنصیبات اور دفاعی نظام آئرن ڈوم کو نشانہ بنایا۔

حزب اللہ کے بیان کے مطابق ہم نے اپنے کمانڈر فواد شکر کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل پر 320 راکٹ فائر کیے اور یہ ہمارے بدلے کا صرف پہلا مرحلہ ہے جو اب مکمل ہوا ہے۔

 حزب اللہ کے حملے کے بعد تل ابیب سے آنے اور جانے والی تمام پروازوں کو معطل کردیا گیا تھا جنہیں اب بحال کر دیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!