حزب اللہ کے ڈرون حملے روکنے کے لیے اسرائیل نے پورا زور لگادیا
Webdesk
|
29 Oct 2024
تل ابیب : سرائیلی وزارت دفاع نے کو آئرن بیم کے نام سے معروف لیزر ایئر ڈیفنس سسٹم کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے 530 ملین ڈالر مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے لیزر انٹرسیپشن سسٹمز کی خریداری کے دائرہ کار کو نمایاں طور پر وسیع کرنے کے لیے تقریبا 2 بلین مالیت کے ایک بڑے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
خیال کیا جاتا ہے کہ یہ نظام فوج کو ڈرونز کو زیادہ مثر طریقے سے روکنے کی سہولت دے گا خاص طور پر وہ ڈرونز جو غزہ کی پٹی میں جنگ کے آغاز کے بعد سے اسرائیل کی طرف حزب اللہ نے داغنا شروع کیے ہیں۔
آئرن بیم اسرائیل کی دیگر فضائی دفاعی صلاحیتوں کی تکمیل کرے گا، جیسا کہ آئرن ڈوم انٹرسیپشن سسٹم، جو حزب اللہ کی طرف سے فائر کیے گئے تمام میزائلوں کو روکنے سے قاصر رہا ہے اور ان حملوں سے شہریوں اور فوجیوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔
بیان کے مطابق وزارت دفاع اسرائیلی دفاعی کمپنیوں رافیل اور ایلبٹ کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔
وزارت دفاع کے ڈائریکٹر جنرل ایال ازمیر نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ نیا نظام ایک سال کے اندر سروس میں داخل ہو جائے گا۔
رافیل ایڈانسڈ ڈیفنس سسٹم اسرائیل کا قومی دفاعی تحقیق اور ترقی کا بازو سمجھا جاتا ہے۔دفاعی کمپنی ایلبٹ نے ایک بیان میں کہا کہ وزارت دفاع نے اسے آئرن بیم تیار کرنے کے لیے 200 ملین ڈالر کا ٹھیکہ دیا۔
Comments
0 comment