بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے حوالے سے فیصلہ جاری کردیا
ویب ڈیسک
|
11 Dec 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیتے ہوئے خصوصی حیثیت کے خاتمے کو برقرار رکھنے اور انتخابات کرنے کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف درخواستوں پر محفوظ فیصلہ آج سنایا گیا۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور آرٹیکل 370عارضی اقدام ہے، آرٹیکل 370منسوخی کا فیصلہ قانونی تھا یا نہیں یہ اہم نہیں، ہر فیصلہ قانونی دائرہ کار میں نہیں آتا۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے مرکزی حکومت کے فیصلوں کو چیلنج کرنے والی 20 سے زیادہ درخواستوں کی سماعت کے بعد 5 ستمبر کو اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ سری نگر یونیورسٹی کے لیکچرار ضہور احمد کو 370 آرٹیکل کیس میں سپریم کورٹ میں بحث کرنے پر معطل کیا گیا تھا۔
آرٹیکل 370 کی تنسیخ کو غیر آئینی قرار دینے کی پٹیشن بھارتی بیوروکریسی کے حاضر سروس افسر شاہ فیصل نے دائر کی تھی۔ بھارتی حکومت نے 4سال تک اس معاملے کو دانستہ طور پر لٹکائے رکھا۔ بھارتی حکومت نے عدالت میں جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ وہ جموں و کشمیر میں انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے لیکن اس کی ریاست کی بحالی کے لیے کوئی ٹائم لائن نہیں بتا سکتی۔
Comments
0 comment