جنگی بندی کے بعد ختم ہوتے ہی اسرائیلی بربریت شروع، مزید 109 فلسطینی شہید

جنگی بندی کے بعد ختم ہوتے ہی اسرائیلی بربریت شروع، مزید 109 فلسطینی شہید

شہید ہونے والوں میں معصوم بچے بھی شامل ہیں، فلسطینی وزیر صحت
جنگی بندی کے بعد ختم ہوتے ہی اسرائیلی بربریت شروع، مزید 109 فلسطینی شہید

Webdesk

|

1 Dec 2023

 

یروشلم: حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ختم ہونے کے بعد صیہونی فورسز نے ایک بار پھر غزہ پر بربریت مچا دی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے جنگ بندی ختم ہوتے ہی مختلف علاقوں میں فضائی بمباری کی اور کئی رہائشی عمارتوں پر راکٹ داغے۔

اسرائیلی فورسز کی فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں چند گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی میں توسیع ختم ہوتے ہی اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے غزہ کا رخ کیا اور وحشیانہ بمباری کی ہے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی غزہ کےمغربی علاقے میں  بمباری جارہی ہے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کے شمالی علاقے جبالیہ میں ایک گھر کو نشانہ بنایا۔

 

 

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کی پیش قدمی کے بعد سے اسرائیل نے غزہ سمیت فلسطین کے مختلف علاقوں میں خوفناک بمباری کی ہے، جس کے نتیجے میں 16000 کے قریب فلسطینی شہید ہوئے جن میں ساڑھے پانچ ہزار سے زائد معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!