جبالیہ اور رفح میں اسرائیلی بربریت جاری، 22 فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج کے شفا اسپتال پر حملے میں غزہ کے پولیس چیف میجر جنرل فائق المبوح شہید ہو گئے
ویب ڈیسک
|
19 Mar 2024
غزہ میں اسرائیلی ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں 8فلسطینی شہید جبکہ رفح میں اسرائیلی حملے میں کم از کم 14 فلسطینی شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے۔
غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کے شفا اسپتال پر حملے میں غزہ کے پولیس چیف میجر جنرل فائق المبوح شہید ہو گئے۔ فائق المبوح غزہ میں خوراک کی منصفانہ تقسیم اور قیامِ امن کے ذمے دار تھے۔
حماس کے مطابق غزہ کے پولیس چیف میجر جنرل فائق المبوح کا قتل غزہ میں قحط برقرار رکھنے کی اسرائیلی کوششوں کا ثبوت ہے۔جبکہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے غزہ میں اسرائیل کے پیدا کردہ قحط کی فوری روک تھام کی کوششوں کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی صدرجو بائیڈن نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو سے ٹیلی فون کال میں ایک بار پھر رفح میں زمینی آپریشن پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
Comments
0 comment