1 hour ago
جمائما گولڈ اسمتھ نے شریک حیات تلاش کرلیا
Webdesk
|
3 May 2026
برطانوی فلم ساز اور مصنفہ جمائما گولڈ اسمتھ کے بارے میں اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ وہ ایک معروف کاروباری شخصیت کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ کی منگنی آئرش-آسٹریلوی سرمایہ کار کیمرون او ریلی سے ہوئی ہے، جن کے ساتھ ان کا تعلق گزشتہ ایک برس سے بتایا جا رہا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ دونوں کی ملاقات پیشہ ورانہ روابط کے دوران ہوئی، جہاں کیمرون او ریلی مختلف فلمی اور دستاویزی منصوبوں میں بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر کام کر چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ جوڑا زیادہ تر اپنی نجی زندگی کو میڈیا سے دور رکھتا ہے اور اپنا وقت سوئٹزرلینڈ اور لندن کے درمیان تقسیم کرتا ہے۔
کیمرون او ریلی مرحوم میڈیا شخصیت سر انتھونی او ریلی کے صاحبزادے ہیں اور بین الاقوامی کمپنیوں میں اہم عہدوں پر فائز رہنے کے بعد نجی سرمایہ کاری کے شعبے میں سرگرم ہیں۔ انہوں نے بعد ازاں اپنی کمپنی بھی قائم کی اور مختلف بڑے کاروباری معاہدوں میں حصہ لیا۔
یاد رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ اس سے قبل عمران خان سے شادی کر چکی ہیں، جن سے ان کے دو بیٹے بھی ہیں۔ وہ فلم سازی اور سماجی سرگرمیوں میں بدستور متحرک ہیں اور کئی معروف منصوبوں سے وابستہ رہی ہیں۔
Comments
0 comment