جنگ بندی معاہدے میں اسرائیل کو شکست نظر آگئی، نیتن یاہو کے الزامات

جنگ بندی معاہدے میں اسرائیل کو شکست نظر آگئی، نیتن یاہو کے الزامات

حماس نے الزامات کو مسترد کرکے گزشتہ روز اعلان پر کھڑے رہنے کا فیصلہ کیا ہے
جنگ بندی معاہدے میں اسرائیل کو شکست نظر آگئی، نیتن یاہو کے الزامات

ویب ڈیسک

|

16 Jan 2025

اسرائیل نے چند گھنٹوں میں ہی غزہ جنگ بندی کے معاہدے سے پیچھے ہٹنا شروع کردیا جبکہ حماس پر شرائط نہ ماننے کا الزام لگایا ہے۔

ایک روز قبل قطر، امریکا اور مصر کی مشترکہ کاوشوں کے بعد غزہ جنگ بندی کے حوالے سے معاہدہ طے پایا تھا جس پر تین مراحل میں عمل ہونا تھا۔ ابتدائی مرحلہ 45 روز جنگ بندی دونوں طرف سے قیدیوں کی رہائی اور مسلح کارروائیاں روکنے کی شرط شامل تھی جس پر دونوں فریق رضا مند تھے۔

اب چند گھنٹوں پر اسرائیل حماس پرشرائط نہ ماننےکاالزام لگاکرجنگ بندی معاہدےسےپیچھےہٹنےلگا اور وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کی منظوری کےلیےکابینہ کااجلاس اب نہیں ہوگا۔

جنگ بندی معاہدےکی توثیق کےلیےآج صبح اسرائیلی جنگی کابینہ کااجلاس ہوناتھا تاہم نیتن یاہو نے کہا کہ حماس معاہدےکےکچھ حصوں سےانکاری ہے،کابینہ اس وقت تک اجلاس نہیں کریگی جب تک ثالث اسرائیل کو مطلع نہ کریں،ثالث اسرائیل کومطلع کرینگےکہ حماس نےمعاہدےکی تمام شرائط کوقبول کیا۔

دوسری جانب حماس نےاسرائیلی وزیراعظم کےالزامات کومستردکرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ثالثوں کی طرف سے اعلان کردہ جنگ بندی کے معاہدے پر قائم ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!