2 hours ago
جنگ بندی میں لبنان کے خلاف حملے بند کرنا ہوں گے، باقر قالیباف
لبنان میں جامع جنگ بندی کی کامیابی بنیادی طور پر حزب اللہ کی مستقل جدوجہد پر منحصر ہے
Webdesk
|
16 Apr 2026
تہران: ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ لبنان سمیت جاری جنگ بندی کے معاہدے کی مکمل پابندی یقینی بنائی جائے۔
انھوں نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ لبنان میں جامع جنگ بندی کی کامیابی بنیادی طور پر حزب اللہ کی مستقل جدوجہد پر منحصر ہے جو ایران کی حمایت یافتہ ایک اہم تنظیم ہے۔
قالیباف نے مزید کہا کہ ایران اور اس کے زیرِ اثر محورِ مزاحمت جس میں حزب اللہ، حماس، یمن کے حوثی اور عراقی شیعہ ملیشیائیں شامل ہیں ہر حال میں متحد اور ایک ہی روح کے حامل ہیں چاہے میدان جنگ ہو یا معاہدہ امن۔
Comments
0 comment