جنگ کے نقصانات آپریشن سے حاصل ہونے والے نتائج سے زیادہ اہم نہیں ،جنرل چوہان

جنگ کے نقصانات آپریشن سے حاصل ہونے والے نتائج سے زیادہ اہم نہیں ،جنرل چوہان

پاکستان نے سوچا کہ ان کی یہ کارروائی 48 گھنٹے تک چلے گی مگر تقریبا آٹھ گھنٹے میں ہی ان کی بس ہو گئی
جنگ کے نقصانات آپریشن سے حاصل ہونے والے نتائج سے زیادہ اہم نہیں ،جنرل چوہان

Webdesk

|

4 Jun 2025

بھارت کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان کا کہنا ہے کہ جب سات مئی کو انڈیا نے پاکستان کے اندر حملے کیے تو اس کے پانچ منٹ بعد اسلام آباد کو اس بارے میں مطلع کر دیا تھا۔

جنرل انیل چوہان نے ایک یونیورسٹی میں مستقبل میں جنگوں کے موضوع پر ایک خصوصی لیکچر میں کہا کہ فوجی تصادم میں ہونے والے نقصانات آپریشن سے حاصل ہونے والے نتائج سے زیادہ اہم نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ وہ پاکستانی فضائیہ کی طرف سے انڈین طیارے مار گرانے سے متعلق اعتراف سنگاپور میں ہونے والے شنگریلا ڈائیلاگ کے موقع پر بھی کر چکے ہیں۔

 جنرل انیل چوہان سے پاکستان کی جانب سے انڈیا کے طیارے گرائے جانے کے دعوؤں کے متعلق دو مختلف انٹرویوز بلوم برگ اور روئٹرز میں پوچھا گیا تو ان کے دیے گئے جواب نے بہت سے انڈین صارفین کو بظاہر ناراض بھی کیا۔

انڈین مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف انیل چوہان نے پاکستان کی جانب سے طیارے گرائے جانے کے دعوں کے بارے میں جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ اہم بات یہ نہیں کہ طیارے گرائے گئے بلکہ یہ کہ وہ کیوں گرائے گئے۔ کیا غلطیاں ہوئیں، یہ باتیں اہم ہیں۔ نمبر اہم نہیں ہوتے۔

جنرل انیل چوہان نے یونیورسٹی میں اپنے لیکچر میں کہا کہ 10 مئی کی صبح تقریبا ایک بجے شروع ہونے والے پاکستان کے آپریشن کا مقصد 48 گھنٹوں میں انڈیا کو گھٹنے ٹیکننے پر مجبور کرنا تھا۔ ان کے مطابق پاکستان کی طرف سے کئی حملے کیے گئے۔

ان کے مطابق پاکستان نے سوچا کہ ان کی یہ کارروائی 48 گھنٹے تک چلے گی مگر تقریبا آٹھ گھنٹے میں ہی ان کی بس ہو گئی اور پھر انھوں نے ٹیلی فون اٹھایا اور کہا کہ وہ بات کرنا چاہتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!