3 hours ago
جنوبی افریقا میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 پاکستانی جاں بحق
پولیس نے جائے وقوع سے 9 ایم ایم پستول کے متعدد خول قبضے میں لے لیے ہیں
Webdesk
|
27 Jul 2026
سیبینزا : جنوبی افریقا کے علاقے سیبینزا (Sebenza) میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 پاکستانی جان کی بازی ہار گئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کے مطابق ہفتے کی شام چاروں افراد گھر واپس جا رہے تھے کہ سگنل پر کار سوار افراد نے دونوں طرف سے فائرنگ کردی جس سے چاروں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے جائے وقوع سے 9 ایم ایم پستول کے متعدد خول قبضے میں لے لیے ہیں جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے، مزید تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہیں۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے جنوبی افریقا میں 4 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
Comments
0 comment