جنوبی کوریا میں عوامی اور سیاسی مزاحمت نے مارشل لا کی کوشش ناکام

جنوبی کوریا میں عوامی اور سیاسی مزاحمت نے مارشل لا کی کوشش ناکام

عوام نے مارشل لا کے اعلان کے بعد شدید احتجاج کیا
جنوبی کوریا میں عوامی اور سیاسی مزاحمت نے مارشل لا کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک

|

4 Dec 2024

عوام اور اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کی بدولت جنوبی کوریا میں ایمرجنسی یا فوجی مارشل لا کے نفاذ کا منصوبہ ناکام ہو گیا ہے۔

جنوبی کوریا کے صدر نے گزشتہ روز مواخذے کی تحریک پیش ہونے سے قبل ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا جس کے بعد فوج نے اقتدار سنبھال لیا تھا۔

فوجی جوانوں نے اسمبلی میں داخل ہونے کے بعد کاروائی کو روکنے جب کہ سرکاری ٹیلی ویژن سمیت تمام عمارتوں میں کنٹرول سنبھالنے کی کوشش کی جس پر عوام کی جانب سے شدید مزاحمت بھی کی گئی۔

انٹرنیٹ پر سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین اور بزرگوں سمیت نوجوانوں نے فوجی گاڑیوں کے آگے کھڑے ہو کر نہ صرف مارشل لا کی کوشش کو ناکام بنایا بلکہ ان میں سے کچھ تو گاڑیوں کے نیچے تک لیٹ گئے تھے۔

اسی دوران اپوزیشن نے اسمبلی میں مارشل لا کے خلاف قرارداد پاس کی اور پھر مجبورا صدر کو عوامی اور سیاسی مزاحمت پر ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان واپس لینا پڑا جنوبی کوریا کے صدر نے فوج کو حکم دیا کہ وہ واپس چلی جائے۔

اس سے قبل جنوبی کوریا کے صدر نے اعلان کیا تھا کہ ملک میں چھ ماہ کے لیے مارشل لا نافذ کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا تھا کہ اس دوران ہم ملکی ترقی کے لیے کام کریں گے جبکہ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر ریاست مخالف ایجنڈے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!