جاپانی وزیراعظم کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

جاپانی وزیراعظم کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے اپنے بیان میں کہا کہ اگلے ماہ عہدے سے مستعفی ہو جائوں گا۔
جاپانی وزیراعظم کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

Webdesk

|

14 Aug 2024

ٹوکیو: جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے اپنے بیان میں کہا کہ اگلے ماہ عہدے سے مستعفی ہو جائوں گا۔

فومیو کشیدا کا کہنا ہے کہ عوام کے اعتماد کے بغیر سیاست نہیں چل سکتی، سیاسی اصلاحات آگے بڑھانے کے عزم کے ساتھ مستعفی ہونے کا فیصلہ عوام کے لیے کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر کے طور پر دوبارہ انتخاب نہیں لڑوں گا۔فومیو کشیدا نے عوام کے ان پر عدم اعتماد، سیاسی تنازعات اور اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔

 جاپانی میڈیا کا بتانا ہے کہ فومیو کشیدا کی ایل ڈی پی رواں برس ستمبر میں پارٹی صدر کا انتخاب کرے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!