جوبائیڈن نے امریکی سپریم کورٹ میں بڑی تبدیلیوں کا منصوبہ تیار کرلیا

جوبائیڈن نے امریکی سپریم کورٹ میں بڑی تبدیلیوں کا منصوبہ تیار کرلیا

جوبائیڈن سپریم کورٹ کے ججز کی معیاد کے حوالے سے تبدیلیوں کے خواہش مند ہیں
جوبائیڈن نے امریکی سپریم کورٹ میں بڑی تبدیلیوں کا منصوبہ تیار کرلیا

ویب ڈیسک

|

18 Jul 2024

امریکی صدر جو بائیڈن نے ملک کی سپریم کورٹ میں بڑی تبدیلیوں کا منصوبہ تیار کرلیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر بائیڈن سپریم کورٹ میں تبدیلیوں کے حوالے سے اپنی تجاویز آئندہ چند ہفتے میں پیش کریں گے۔ جن میں ججوں کے عہدے کی معیاد کو مقرر کرنا بھی شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں بڑی تبدیلیوں کے معاملے پر صدربائیڈن نے آئینی ماہرین اور ارکان کانگریس سےصلاح مشورے مکمل کرلیے ہیں۔

تاہم رپورٹس کے مطابق ان تجاویز کو پاس کرانے میں بائیڈن کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے کیونکہ صدارتی انتخابی مہم کے بعد اب اپوزیشن کی جانب سے جوبائیڈن حکومت کو مخالف گروپ کی حمایت حاصل نہیں ہوسکے گی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!