جوہری معاملے پر مذاکرات نہیں کرینگے، ایران نے واضح کردیا

جوہری معاملے پر مذاکرات نہیں کرینگے، ایران نے واضح کردیا

خطے کی سلامتی خطے کے ممالک خود یقینی بنائیں
جوہری معاملے پر مذاکرات نہیں کرینگے، ایران نے واضح کردیا

Webdesk

|

7 May 2026

تہران: ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے واضح کیا ہے کہ ایران جوہری معاملے پر کسی کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا۔

اپنے بیان میں محسن رضائی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز ایران کے کنٹرول میں رہنی چاہیے، اگر آبنائے ہرمز کا کنٹرول ایران کے ہاتھ سے نکل گیا تو دشمن اسے ہتھیار کے طور پر استعمال کریگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے کی سلامتی خطے کے ممالک خود یقینی بنائیں، امریکی یا یورپی، تمام غیر ملکی افواج کو خطہ چھوڑ دینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ دشمن خیالی پلا پکانا چھوڑ دے،امریکی صدر اور ان کے وزیر خیالی کامیابیوں پریقین رکھتے ہیں، ایرانی مسلح افواج ہر لمحہ جنگ کے لیے تیار ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!