کلکتہ کے ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی، درجن سے زائد ہلاکتیں

کلکتہ کے ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی، درجن سے زائد ہلاکتیں

آگ لگنے کی تاحال وجہ سامنے نہیں آسکی
کلکتہ کے ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی، درجن سے زائد ہلاکتیں

ویب ڈیسک

|

30 Apr 2025

بھارتی شہر کلکتہ کے ہوٹل میں آگ سے 14 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

کلکتہ: بھارتی میڈیا کے مطابق، شہر کے مشہور رتو راج ہوٹل میں گزشتہ شب آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 14 افراد کی موت واقع ہوگئی۔  

تفصیلات کے مطابق، ہلاکتوں میں 2 معصوم بچے بھی شامل ہیں، جبکہ 2 زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔  

ابھی تک آگ لگنے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی، لیکن حکام نے تحقیقات کا عمل تیز کر دیا ہے۔ مزید معلومات کے انتظار میں ہیں۔  

عینی شاہدین کے مطابق آگ اس قدر شدید تھی کہ لوگوں کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا اور دیکھتے ہی دیکھتے سیکنڈز میں پھیل گئی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!