کملا ہیرس نے صدارتی الیکشن میں شکست تسلیم کرلی، ٹرمپ کو مبارک باد
کملا ہیرس نے ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انتقال اقتدار کی پرامن منتقلی پر تبادلہ خیال کیا
Webdesk
|
7 Nov 2024
امریکی صدرتی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنے والی کملا ہیرس نے ٹرمپ کو ٹیلی فون پر مبارک باد دے دی۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹ کی جانب سے صدر کیلیے منتخب کی گئی امیدوار کملا ہیرس نے اپنی شکست کو تسلیم کیا اور ٹرمپ کو مبارک باد دیتے ہوئے پُرامن انتقال اقتدار پر تبادلہ خیال کیا۔
اطلاعات کے مطابق کملا ہیرس کچھ دیر میں اپنے حامیوں سے خطاب کریں گی اور شکست کے حوالے سے بھی بات کریں گی۔
Comments
0 comment